Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم
    • برازیل کے صدر لوئز لولا نے غزہ صورتحال پر نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دے دیا
    • سعودی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر، فٹبال فیڈریشن چیف نے استعفیٰ دے دیا
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نجکاری کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین مقرر
    • شدید گرمی سے جرمنی کی ٹرام پٹریاں پگھل گئیں
    • چین کے جنوب مغرب میں 5.5 شدت کا زلزلہ, 13 افراد زخمی
    • ایران: تہران کی منظور شدہ گزرگاہوں کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت قبول نہیں
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1,700 سے تجاوز کر گئیں
    • مراکش کی دعا، سجدہ اور فتح کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل
    • ایران: دوحہ دورہ صرف منجمد فنڈز کے لیے، امریکا سے مذاکرات نہیں
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • اسرائیلی حملوں سے لبنان کے تاریخی رومن کھنڈرات کو نقصان
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فگئیی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب پہنچ
    • اٹلی میں شدید گرمی سے ٹریفک سگنلز بھی پگھل گئے
    • اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جھلم کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بند رہے گی
    • گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم کو عہدے سے فارغ کرنے کیلئے کتنے ووٹ درکار؟

    By Khabrain Newsمارچ 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے، اس قرار داد کے بعد 14 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا۔
    یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 10 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
    متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد 14 دن کے اندر قومی اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہوگا۔
    لیگل برانچ قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ریکوزیشن کے مطابق سپیکر اب کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں، اجلاس بلانے کی حد 14 روز یعنی 22 مارچ بنتی ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن کی وفات پر پہلے دن کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کیا جا سکتا ہے۔
    آرٹیکل 95 کے تحت وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کارروائی 7 دن کے اندر مکمل کرنا لازمی ہو گی، آئین کے تحت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو گی۔
    وزیر اعظم عمران خان كے خلاف تحریک عدم اعتماد كی كامیابی یا ناكامی كے امكانات جاننے كے لیے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں كے اراكین یا حكومتی اور حزب اختلاف كی نشستوں كی تعداد معلوم ہونا بہت ضروری ہے۔
    2018 كے انتخابات كے نتیجے میں وجود میں آنے والی قومی اسمبلی میں پاكستان تحریک انصاف عددی اعتبار سے سب سے بڑی قوت ہے، جس نے دوسری جماعتوں كی حمایت سے وفاقی حكومت بنا ركھی ہے۔
    پاكستان میں وفاقی حكومت كو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف كے 155 اراكین كے علاوہ مسلم لیگ ق 5، متحدہ قومی موومنٹ پاكستان 7، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 3، عوامی مسلم لیگ 1، بلوچستان عوامی پارٹی 5، جمہوری وطن پارٹی 1 كی حمایت حاصل ہے۔
    حكومتی اتحاد كے برعكس اپوزیشن كی نشستوں پر براجمان اراكین اسمبلی میں مسلم لیگ ن 84، پیپلز پارٹی 56، متحدہ مجلس عمل پاكستان 15، عوامی نیشنل پارٹی 1 ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 4 امیدوار ہیں۔
    قومی اسمبلی میں چار آزاد امیدوار ہیں۔ آزاد امیدواروں میں این اے 48 شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، این 50 سے علی وزیر، این اے 218 میر پور خاص سے علی نواز شاہ، این اے 272 گوادر سے آزاد امیدوار میر محمد اسلم بھوتانی شامل ہیں۔
    دو آزاد امیدوار اپوزیشن کے حمایت یافتہ ہیں جبکہ دو آزاد امیدواروں کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ حکومت کے حمایت یافتہ ہیں۔
    جماعت اسلامی کا ایک رکن قومی اسمبلی ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینا ہے یا نہیں۔
    یوں 341 اراكین پر مشتمل قومی اسمبلی میں حكومتی جماعتوں سے تعلق ركھنے والے ایم این ایز كی تعداد 179 ہے، جبكہ 162 اراكین قومی اسمبلی اپوزیشن بینچز كا حصہ ہیں۔
    خیال رہے کہ ہنگو سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے جس پر الیکشن آئندہ ماہ 10 اپریل کو ہو گا۔
    وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے فارغ تصور ہوں گے جس کے بعد سپیکر فوری طور پر صدر کو تحریری طور پر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم

      لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نجکاری کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین مقرر

      پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فگئیی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب پہنچ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.