Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنتے ہوئے سیارے پر زندگی کے دو اہم مالیکیولز دریافت

    By Khabrain Newsمارچ 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چلی: (ویب ڈیسک) یورپی ماہرینِ فلکیات نے تشکیل کے مرحلے سے گزرتے ہوئے ایک سیارے کے گرد ایسے دو اہم سالمات (مالیکیولز) دریافت کرلیے ہیں جو زندگی کی تخلیق سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔
    یہ سالمات ڈائی میتھائل ایتھر اور میتھائل فارمیٹ ہیں جن میں بالترتیب 9 اور 8 ایٹم ہوتے ہیں۔
    اگرچہ اب تک یہ دونوں سالمات مختلف ستاروں اور گرد و غبار کے وسیع و عریض خلائی بادلوں میں دیکھے جاچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہیں کسی ایسے سیارے پر دریافت کیا گیا ہے جو ابھی بننے کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور فی الحال ایک چپٹی پلیٹ (ڈِسک) جیسی شکل میں ہے۔
    ڈائی میتھائل ایتھر کا کیمیائی فارمولا CH3OCH3 ہے، یعنی اس میں ہائیڈروجن کے 6، کاربن کے 2 اور آکسیجن کا 1 ایٹم موجود ہیں۔ گویا اس میں کُل 9 ایٹم ہیں۔
    میتھائل فارمیٹ کا کیمیائی فارمولا CH3OCHO ظاہر کرتا ہے کہ اس میں ہائیڈروجن کے 4، کاربن کے 2، اور آکسیجن کے بھی 2 ایٹم ہیں۔ اس طرح یہ 8 ایٹموں والا سالمہ ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دوسرے سیاروں کی طرح ہماری زمین بھی تقریباً 4.5 ارب سال پہلے ایک چپٹی پلیٹ (ڈِسک) جیسی شکل کی تھی جس میں مختلف گیسوں اور گرد و غبار کے علاوہ ایسے سالمات (مالیکیولز) بھی موجود تھے جنہوں نے زمین کی تشکیل مکمل ہوجانے کے بعد یہاں زندگی کی ابتداء میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔
    ڈائی میتھائل ایتھر اور میتھائل فارمیٹ بھی ایسے ہی دو مالیکیولز ہیں جو شکر کے علاوہ، زندگی کی بنیاد بننے والے کئی دوسرے سالموں کی تشکیل میں تعمیراتی اینٹوں کا کام کرسکتے ہیں۔
    انہیں ’’آئی آر ایس 48‘‘ نامی ستارے کے گرد بنتے ہوئے سیارے کی پلیٹ (پلینٹ فارمنگ ڈِسک) میں دریافت کیا گیا ہے۔ یہ ستارہ ہم سے 444 نوری سال دوری پر ’’حامل الحیہ‘‘ (اوفیوکس) نامی جھرمٹ میں واقع ہے۔
    اگلے کروڑوں سال میں یہ پلیٹ بتدریج سمٹتے ہوئے ایک گولے میں تبدیل ہوگی اور، ٹھنڈی ہوتے ہوئے، بالآخر ہماری زمین جیسے سیارے کی شکل اختیار کرلے گی۔
    ’’آئی آر ایس 48‘‘ کے گرد بنتے ہوئے سیاروں میں زندگی سے متعلق یہ دو اہم مالیکیولز ہالینڈ اور جرمنی کے ماہرین نے چلی میں واقع ’’اٹاکا لارج ملی میٹر سب ملی میٹر ایرے‘‘ (ALMA) کہلانے والی ریڈیو دوربینوں کی مدد سے دریافت کیے ہیں۔
    کئی مہینوں کے محتاط اور تفصیلی مشاہدات و تجزیئے کے بعد یہ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ’’آئی آر ایس 48‘‘ سے آنے والی ریڈیو لہروں میں ڈائی میتھائل ایتھر اور میتھائل فارمیٹ کی واضح علامات موجود ہیں۔
    البتہ ان میں سے بھی ڈائی میتھائل ایتھر کی مقدار خاصی زیادہ دیکھی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین جیسا کوئی سیارہ اپنی تشکیل سے گزرتے دوران زندگی کو وجود بخشنے کےلیے بھی آہستگی سے تیار ہورہا ہوتا ہے۔
    اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’ایسٹرونومی اینڈ ایسٹروفزکس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے جس کی ایک نقل ’’یورپین سدرن آبزرویٹری‘‘ کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.