لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو لاہور سے نارنگ بلایا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا، گزفتار ہونے والے ملزمان کے نام شبیر، عابد اور حسین ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نارنگ اور ضلع ننکانہ کے علاقہ شاہ کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی شناخت صابراں بی بی عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔