کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے شہرکرامارسک میں ٹرین اسٹیشن پرروس کے راکٹ حملے میں 30افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہرکرامارسک کے ٹرین اسٹیشن پرروسی راکٹ حملے میں 30افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی ریلوے حکام کے مطابق روسی فوج کے 2راکٹ حملوں کے وقت ہزاروں افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کے لئے اسٹیشن پرموجود تھے۔روسی راکٹ حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں روسی طیاروں نے گزشتہ روز ریلوے لائن پربمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی کوشش کرنے والے ہزاروں پناہ گزینوں سے بھری 3ٹرینوں کوروک لیا گیا تھا۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
