تازہ تر ین

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست نمٹا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے درخواست کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔
مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا مزید دلائل نہیں دینا چاہتے۔ جس پر عدالت نے مریم نواز کی درخواست نمٹا دی۔ مریم نواز نے عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دی تھی مگر سماعت کیلئے بنائے گئے تین بنچ میں شامل معزز جج صاحبان کی سماعت سے معذرت کے باعث بنچ ٹوٹ گئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain