Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • GTA VI نے نیٹ فلکس پر دھوم مچا دی 11.31ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرہ ارض پر طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت

    By Khabrain Newsجولائی 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیٹاگونیا: (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا میں طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت ہوئی ہے جہاں ایل کونڈور کی پہاڑیوں پر 37 ہزار سے زائد گھونسلے یا گھر ہیں جہاں ہزاروں لاکھوں رنگ برنگے طوطے رہتے ہیں۔
    یہ طوطے سرنگ نما گھر بناکر ان میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس طرح ایک گھر قریباً دس فٹ یا تین میٹر تک گہرا ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سرنگ کھودنے والے طوطے بھی کہا جاتا ہے جو نرم مٹی (سینڈ اسٹون) کی پہاڑیوں پر گھر بنانا پسند کرتے ہیں۔
    سبز پروں اورآنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے یہ طوطے جب سمندروں کے اوپر اڑتے ہیں تو آسمان ان سے بھرجاتا ہے۔ اگرچہ یہ طوطوں کی سب سے بڑی آبادی ہے لیکن اس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور ان کے تحفظ کی شدید ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔
    خوبصورت طوطوں کی غذائی ضروریات تیزی سے کم ہورہی ہیں جس کی شرح ایمیزون اور دیگر خطوں سے بھی زائد ہے۔ اپنے گھونسلے سے اڑکر انہیں کھانا لانے کے لیے تین گھنٹے کی پرواز کرنا ہوتی ہے۔ اتنی دوری پر بعض بیج اور بیریاں ملتی ہیں جو طوطے اپنے بچوں کو بھی کھلاتے ہیں۔ جرمن ماہرین کے مطابق خوراک ان سے مزید دور ہوتی جارہی ہے۔
    دوسری جانب بڑی تعداد میں انسانی مداخلت اور سیاحوں کی وجہ سے بھی ان بے زبان جانوروں کی بقا کو خطرہ لاحق ہے تاہم اب بھی طوطوں کی ایک ساتھ پرواز آسمان پر رنگ بکھیرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنگلی حیات کے فوٹو گرافر اور پرندوں سے محبت کرنے والے یہاں آتے رہتے ہیں۔
    فطری تحفظ کی عالمی تنظیم ، آئی یو سی این کے مطابق اپنے خوبصورت رنگین پروں کی وجہ سے انہیں غیرقانونی طور پر پکڑ کر فروخت کیا جاتا ہے اور یہ عالمی مافیا کی وجہ سے تیزی سے آبادی کھورہے ہیں۔ عالمی ماہرین نے ان جانوروں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.