Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اتوار کو جان لڑائیں گے، پنجاب کا سیاسی میچ جیت کر دکھائیں گے: عمران خان

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، ان دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعے اوپر بٹھایا قوم انہیں معاف نہیں کرے گی، اتوار کو جان لڑائیں گے، پنجاب کا سیاسی میچ جیت کر دکھائیں گے، پھر جشن منائیں گے، نوجوان دھاندلی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے امپورٹڈ حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
    فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چک جھمرہ کے عظیم شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کردیا ہے، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم کبھی اتنی بیدار نہیں تھی، علی افضل ساہی کو 17 جولائی کو جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی، قوم سمجھ چکی ہے ملک کیخلاف بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غداروں نے اس سازش کو کامیاب کیا۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوخاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے، چوروں نے اقتدار میں آتے ہی 1100 ارب کا ڈاکہ مارا، ترامیم کر کے نیب کو تقریباً ختم کردیا گیا، چوروں نے اقتدار میں آکر این آر او لیا، پہلے انہوں نے مشرف دور میں اپنی چوری معاف کرائی تھی، دس سالوں میں دو خاندانوں نے مل کر لوٹا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ گیا ہوں ان چوروں کا آخری گیند تک مقابلہ کروں گا، ان کو قوم کا 1100 ارب ہضم نہیں کرنے دونگا، آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے، آپ میری ٹیم اور میں آپ کا کپتان ہوں، مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا امریکا ہمارا خیر خواہ اور اس ملک کی بہتری چاہتا ہے؟، امریکا تابعدار حکمران چاہتا ہے، ایک فون پر مشرف نے گھٹنے ٹیک دیئے تھے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے گئے تھے، آج بھی ہمارے فوجی جوان بارڈر پر قربانیاں دے رہے ہیں، زرداری، نواز شریف آئے تو قوم نے سمجھا یہ جمہوری لیڈر ہیں، زرداری، نواز شریف دور میں امریکا نے 400 ڈرون حملے کیے، ڈرون حملوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں لوگ مارے گئے۔
    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں، بالکل یہ قوم دیکھے گی 17 جولائی کو لوٹوں کو بلے سے پھینٹا لگتے دیکھے گی، امریکا ان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرے گا، امریکا کو مجھ جیسا آزاد لیڈر پسند نہیں، امریکا بوٹ پالش کرنے والے شہباز شریف کو پسند کرتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے ہم بھکاری ہیں، 32 سال سے شریف خاندان اقتدار میں اور بھیک مانگ رہے ہیں، شہباز شریف قوم غیرت مند ہے، تم کو بھیک مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے، شریف، زرداری خاندان 30 سال ملک نہ لوٹتے تو قوم کو بھیک نا مانگنا پڑتی، کیا آپ لوگوں کو بھکاری وزیراعظم چاہیے؟ کہتا ہے سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات بھی پیسے مانگنے گیا، اوورسیز پاکستانی اس لیے میرے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف نے خود اور قوم کو بھی شرمندہ کروا دیا۔
    عمران خان نے پیشگی الرٹ کردیا اور کہا کہ انہوں نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑنے ہیں، ان کو سروے میں پتا چل گیا ہے سارے حلقوں میں تحریک انصاف جیتے گی، قوم ان کو بلے سے پھینٹا لگائے گی، نوجوانوں ایک، ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے یہ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے، شہباز شریف نے پہلے فضل الرحمان کی 135 روپے قیمت بڑھا کر قیمت کم کر کے بڑا احسان کیا، ہماری حکومت سے بھی اس وقت عالمی منڈیوں میں کم قیمت ہے، شہباز شریف کو پٹرول کی قیمت 150، ڈیزل کی 144 کرنی چاہیے، آئی ایم ایف نے ہماری حکومت پر بھی پریشر ڈالا تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائی تھی۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا سارا ٹبر باہر بیٹھا ہے، انہوں نے ریڈیو آکاش وانی مریم نواز کو یہاں چھوڑا ہوا ہے، مریم نواز بھارتی ریڈیو آکاش وانی کی طرح سچ نہیں بول سکتی، لندن کے مہنگے فلیٹس کی مالکہ مریم نواز ہیں، آج تک یہ چاروں فلیٹس کی ایک رسید نہیں دکھا سکے، افسوس ہمارا انصاف کا نظام بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑ سکتا، جب تک طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لاتے ملک ترقی نہیں کرسکتا، جو قوم بڑے چوروں کو نہ پکڑے تباہ ہوجاتی ہے، سری لنکا میں بھی ایک خاندان بیس سال سے مل لوٹ رہا تھا، سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا ہے، افغانستان کا سربراہ بھی بیرون ملک بھاگ گیا تھا، لبنان میں بھی یہی کچھ ہوا، علی افضل ساہی کو اگلی دفعہ خود جلسہ آرگنائز کرنے بارے بتاؤں گا، اب تو میں جلسوں کا ایکسپرٹ ہوگیا ہوں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ان دو خاندانوں کو جنہوں نے بھی سازش کے ذریعے اوپر بٹھایا قوم انہیں معاف نہیں کرے گی، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کا برا حال ہے، ہماری حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ مسلسل بڑھ رہی تھی، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام شروع کیا، کسانوں کو بغیر سود کے قرض دیئے، ملک ترقی کر رہا تھا تو سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی۔
    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چک جھمرہ والوں کی تعداد دیکھ کر حیران ہوں، علی افضل ساہی کو مبارکباد دینے آؤں گا، علی افضل آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے، حمزہ ککڑی کو شکست دینے کے بعد ہم جشن منائیں گے، حمزہ ککڑی، زرداری خاندان نے کبھی کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی، جس طرح بھارت میں ان کے امپائروں کے باوجود شکست دی اسی طرح حمزہ ککڑی کو بھی ہرائیں گے، حمزہ شہباز دھاندلی کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں

      انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی

      پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.