Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
    • بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم میں واپس آسکتے ہیں
    • بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی
    • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر کیلئے عالمی بینک سے مدد مانگ لی

    By Khabrain Newsستمبر 5, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ مکانات کی ازسر نو تعمیر کے لیے عالمی بینک (ورلڈ بینک) سے مدد مانگ لی۔
    پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی بینک سے مدد اس وقت مانگی جب اس کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین (Najy Benhassine) نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
    سید مراد علی شاہ نے ملاقات کرنے والے وفد کو بارش اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی میں 308 اور اگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، صوبے کے 30 اضلاع متاثر ہوئے، سندھ میں سیلابی ریلوں کے باعث بھی صورتحال خراب ہے، بارشوں میں 15 لاکھ مکانات گر گئے ہیں، لوگ سڑکوں کے ساتھ خیموں میں یا سرکاری عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
    ملک کی ممتاز انجینئرنگ یونیورسٹی این ای ڈی سے گریجویٹ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد سے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ حکومت کی گھر بنانے میں مدد کرے، گھر کسی نئے ٹیکنالوجی سے تعمیر کیے جائیں تاکہ موسمی اثرات کو برداشت کرسکیں، اس کیلئے جو ٹیکنالوجی مناسب ہو اس میں ورلڈ بینک رہنمائی کرے، لوکل اینٹیں ملنا مشکل ہیں کیوں کہ تمام بھٹے ڈوب چکے ہیں، پورے مرحلے میں ہم ورلڈ بینک کی ٹیکنالوجی اور مالی مدد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں پانی کی نکاسی کرکے ان کو خشک کریں گے۔
    عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ ورلڈ بینک حکومت سندھ کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، گھروں کی تعمیر کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی، ورلڈ بینک کے تعمیر کے ماہرین اس کام پر لگ جائیں گے، جو تعمیر کی مختلف ٹیکنالوجیز ہوں گی ان پر غور کر کے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
    ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے سندھ میں جاری دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، سندھ ایری گیشن ایگریکلچر پراجیکٹ کے بچے ہوئے 8 ملین ڈالرز ریلیف کیلئے دینے کی منظوری دی گئی، ایس آر پی کے پی ڈی ایم اے کمپوننٹ کے 22 ملین ڈالرز بھی سیلاب متاثرین کو دینے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کلک پراجیکٹ کے 27 ملین ڈالر ز بھی فلڈ ریلیف کیلئے دیے جائیں گے۔
    وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت میں فلڈ ریلیف کیلئے 57 ملین ڈالرز منظور کیے گئے اور فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کی جانب سے 35 ملین ڈالرز متاثرین کی بحالی کیلئے مختص کیے جائیں گے۔
    35 ملین ڈالرز لوکل گورنمنٹ کے پراجیکٹس سے بچا کر دیے جائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا

      پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      تازہ ترین

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.