Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    6 ستمبر بہادری کی داستانیں رقم کرنیکا دن، یوم دفاع جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

    By Khabrain Newsستمبر 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی، لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، چھ ستمبر 1965 جرات اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے کا دن ہے، پاکستان کی شیر دل افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑی۔
    چونڈا میں دشمن کے ٹینکوں کا قبرستان بنایا، ایم ایم عالم سے نور خان تک پاکستانی پائلٹس نے فضائی جنگ کی نئی تاریخ لکھی، پاک سرزمین کے کئی سپوتوں نے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
    ادھر یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور ایئر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور سلام عقیدت پیش کیا۔
    تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس نے گارڈ ز کے فرائض انجام دیئے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا۔
    تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ مزار قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے کہا کہ یوم دفاع پر پاکستانی مسلح افواج اور تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکسانی فوج نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج 6 ستمبر کے دن ہی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا، شاہینوں نے آج ہی کے دن لاہور میں دشمنوں کے ٹینکوں کو تباہ کیا تھا۔
    ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کے ممنون ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اللہ ہمیں اپنی قوم کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطاء فرمائے۔
    دوسری جانب لاہورمیں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزارپر پروقار تقریب منعقد کی گئی ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔
    ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) نے شاعر مشرق کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی، ڈی جی رینجرز نے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور شہداء کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.