Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
    • بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم میں واپس آسکتے ہیں
    • بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی
    • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:صدر، وزیراعظم کایوم دفاع پر پیغام

    By Khabrain Newsستمبر 6, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
    صدر مملکت عارف علوی نے یوم دفاع وشہدا کے حوالے سے قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کے لیے پر عزم ہے، پاکستان پر امن بقائے باہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔
    عارف علوی نے کہا ہم اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ہماری مسلح افواج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، یوم دفاع و شہدا ہمیں اس بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے جس کا مظاہرہ مسلح افواج اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر کیا تھا۔
    صدر نے مزید کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواج پاکستان نے بری، بحری اور فضائی جنگ بے خوفی سے لڑی، قوم کا ہر شہری مادر وطن کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑا ہوا، 6 ستمبر غیر متز لزل عزم، جذبہ حب الوطنی، عظیم قربانی کی علامت ہے، دفاع وطن کی خاطرجانوں کی قربانی دینے والے شہدا کو سلام عقیدت جبکہ اپنے پیاروں کی قربانی دینے والے شہدا کے لواحقین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے، 57 سال قبل ہماری بہادر افواج نے ثابت کر دیا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، قوم اس سر زمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
    شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ ہیروز سخت موسموں میں مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے عفریت کو شکست دے کر 1965 کی جنگ کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھایا۔
    انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچانے پر عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، حالیہ سیلاب میں ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔
    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی سے غافل نہیں رہ سکتا، مقبوضہ کشمیر جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے، مقبوضہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل علاقائی امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا

      پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      تازہ ترین

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.