Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا
    • پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے
    • سعودی حملوں کا اثر، یو اے ای سے آنے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
    • ریاض ایئرپورٹ پر دھماکے، طیارے کو شدید نقصان، پروازوں کا نظام بھی متاثر
    • ایران سے ’مثبت مذاکرات‘ جاری انتخابات سے پہلے فوجی کارروائی نہیں ہوگی: ٹرمپ
    • بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم میں واپس آسکتے ہیں
    • بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی
    • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
    • بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
    • یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
    • گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
    • پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
    • IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
    • مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف سے معاہدے عمران خان نے توڑے اور قیمت پورا ملک ادا کررہا ہے، مریم نواز

    By Khabrain Newsستمبر 8, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چشتیاں: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل آرمی چیف کی تقرری کی عمران خان کو بڑی تکلیف ہے، کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقرر میرٹ پر ہوا تھا؟
    پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے مہنگائی بڑھی ہے،پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھی تو کہہ دیا تسلیم نہیں کرتی،میں نے قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ شہباز شریف دن رات ان کی لگائی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہا ہے،شوکت ترین اپنے وزرائے خزانہ کو کہتا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھو، پاکستان دشمنی اس کونہیں کہتے تو پھر کس کو کہتے ہیں،آئی ایم ایف پیسہ شہبازشریف نہیں پاکستان کو دے رہا تھا۔
    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج مجھے پتا چلا ہے اس پرفرد جرم عائد ہوئی ہے،نوازشریف کو ایک اقامہ رکھنے پر دفتر سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا،سیاست دان نہیں بلکہ بدمعاشوں کا گروہ ہے۔ شہباز شریف روزانہ سیلاب متاثرین کے درمیان ہوتا ہے، یہ دودفعہ دکھاوے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیلاب متاثرین کے پاس گیا۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل اس نے کہا ن لیگ کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ پاکستان کو بنانے، سجانے والی جماعت ہے،فارن فنڈنگ لینے والے کو ووٹ دے کر کیا ثواب کی بات ہے،آج کل آرمی چیف کی تقرری کی اس کوبڑی تکلیف ہے،کہتا ہے تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے کیا تمہارا تقررمیرٹ پرہوا تھا؟تمہارا تقرر کرنے کے لیے آر ٹی ایس کو بٹھانا پڑا تھا،تمہارا تقرر کرنے کے لیے نوازشریف کو نااہل کرنا پڑا،کبھی خاتون جج کودھمکیاں دیتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ رواج نہیں ڈالنا چاہیے گالی دو اور فیصلہ لو، کیا نوازشریف، مریم نواز گالی نہیں دے گی تو ہمیں انصاف نہیں ملے گا؟ مجھے افسوس ہے اداروں کی توہین کر رہا ہے، کسی ادارے کے ساتھ لاکھ اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن شہدا کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسر شہید ہوئے، کہتا ہے افواج پاکستان پر تنقید ایسے کرتا ہوں جیسے کوئی باپ کرتا ہو، کبھی ان کوباپ اور کبھی ان کو اولاد بنا لیتا ہے۔
    مریم نواز نے کہا کہ یہ کیساباپ ہے جو ان کو کہتا ہے میرے لیے سیاسی میدان خالی کراؤ، جن کا باپ بن رہا ہے کبھی ان کو میر جعفر، میر صادق کہتا ہے، ان کو کہتی ہوں سارا پاکستان یوتھیے نہیں، کیا سارے پاکستان کو یوتھیا سمجھا ہے، ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، بہت جلد معیشت کو دوبارہ ٹریک پر ڈال دیں گے، تباہی خان کی دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش منوں مٹی تلے دب کر رہے گی، الیکشن آج ہو یا ایک ماہ بعد چشتیاں صرف شیر کا ہے، چشتیاں صرف نوازشریف کا ہے، نوازشریف آئے گا ان کو لگ پتا جائے گا، اسی لیے نہیں آنے دیتے، نوازشریف جلدی اپنی دھرتی پرواپس آئے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرول 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا

      پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ گندم کے نرخ 5 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      تازہ ترین

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.