Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے: عمران خان

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے۔
    چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چکوال والوں کے جنون کوسلام پیش کرتا ہوں، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے،جب چکوال کو کال دوں گا تو نوجوان، بزرگ، خواتین نے حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے،گزشتہ رات تیسری ٹیلی تھون کی، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے،سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اُگا سکیں گے۔ چودہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، دریائے سندھ کے ساتھ رائٹ بینک کینال کو تاحال سندھ حکومت مکمل نہیں کر سکی، سندھ کے ڈاکوؤں نے رائٹ بینک کینال کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا، سندھ کے غریب کسانوں کا برا حال ہے، شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں ملک میں سیلاب اور بیرون ملک دورے کر رہا ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے، ملک میں سیلاب اور شہبازشریف باہر چلا گیا، بلاول بھٹو، دیسی ولایتی وہ بھی منہ اٹھا کر باہرچلا گیا، اگر باہر جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے، شہبازشریف کی سمرقند میں روس کے صدرکے ساتھ ملاقات ہوئی، امپورٹڈ وزیراعظم کوسازش کے تحت لایا گیا۔
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 100شیروں کی فوج کا سردار گیدڑ ہو وہ ہار جائے گی، امپورٹڈ وزیراعظم بیرون ملک مانگنے کے بجائے اپنا پیسہ ملک میں لائیں، 30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے، بھٹو ایک خود دار لیڈر تھا اس وقت بھٹو کو سازش کر کے پھانسی پر چڑھایا گیا، بھٹو بھی آزادی کی بات کرتا تھا، امپورٹڈ حکومت کو بیرونی سازش اور ہینڈلرز لیکر آئے۔ شہبازشریف کی ساری ترقی اشتہارات کے اندر ہوتی تھی، شہبازشریف نے پنجاب سپیڈ کے ڈرامے کر کے اربوں خرچ کیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کہتا ہے پیسہ چوری نہیں کریں گے ٹھیک خرچ کریں گے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کے سربراہ پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے بڑے محلات خریدتے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو شہبازشریف بارے سب کچھ پتا ہے، سیکرٹری جنرل کو پتا ہے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، کبھی کوئی چوروں کوبھی پیسہ دیتا ہے، شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو سزا ہونے والی تھی، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے بھیجے گئے، وزیراعظم کے کیس میں سارے گواہان ہارٹ اٹیک سے مر گئے، آج دنیا کیوں پیسے نہیں دے رہی انہیں پتا ہے، سازش کے تحت ڈاکوؤں کو اقتدارمیں بٹھادیا ہے، 8گھنٹے کے دوران قوم نے مجھے 14 ارب دیئے، قوم کو پتا ہے میرا جینا مرنا اور سب کچھ پاکستان میں ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چکوال والوں میں نے کال دینی ہے چوروں کو شکست دینے کے لیے نکلنا ہے، کرکٹ میں ایک چیز سیکھی جو شخص ہار نہیں مانتا اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، انہوں نے بیرونی سازش کے تحت حکومت گرائی تو سمجھ رہے تھے چُپ کر کے بیٹھ جاؤں گا، اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر اقتدار تک پہنچا تھا، میں نوازشریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر سریا لگا کر وزیراعظم نہیں بنا تھا، ہمارے نبیﷺ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر تھے، تحریک کے لیے نکلنے لگا ہوں کبھی چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، جب تک میرے اندرخون ہے کبھی ان کوتسلیم نہیں کروں گا۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دیسی، ولایتی بلاول اورڈیزل نے مہنگائی مارچ کیے، ہماری حکومت میں انہوں نے مارچ کیے ہم نے کوئی مقدمات درج نہیں کیے۔ عدم اعتماد کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، ہماری حکومت میں پٹرول، ڈیزل 150 روپے لٹر تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پڑول، ڈیزل کی قیمتیں زیادہ ہے، ہمارے دورمیں بجلی کا فی یونٹ 16، آج یونٹ ٹیکس ملا کر 50 روپے تک چلا گیا، آئی ایم ایف کے مطابق سردیوں میں گیس 250 فیصد بڑھے گی، آج ملک میں آٹا، چاول کی قیمت کدھرچلی گئی ہے، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے پانچ ماہ میں ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج لوگ مہنگائی میں پِسے ہوئے ہیں آج میڈیا کیوں خاموش ہے، پاکستانیوں آپ کو بتانا چاہتا امریکیوں کے ساتھ مل کریہاں کے غداروں نے کتنی بڑی سازش کی۔ موجودہ حکومت کےاکنامک سروے کے مطابق 17 سال بعد تحریک انصاف حکومت میں 6 فیصد معاشی گروتھ ہورہی تھی، سترہ سال بعد ملک کی انڈسٹری میں 11 فیصد اضافہ ہوا، ہمارے دورمیں چاربڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی۔ ہمارے دورمیں سستی کھاد، ٹیوب ویل کا یونٹ ساڑھے 8 اور آج 38 روپے یونٹ ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی، بجلی کی قیمتیں آسمانوں پر چلی گئیں، ہر غدارسے سوال پوچھتا ہوں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت ہمارے اوپر مسلط کی، ملکی حالات کا ذمہ دار کون ہے، آج روپے کی قدرمسلسل گِر رہی ہے، روپے کی قدرگرنے سے ملک کی صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ہمارے دورمیں ریکارڈ ڈالرملک میں آرہے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.