تازہ تر ین

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے: عمر سرفراز چیمہ

لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف، زرداری فورس ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف واضح 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز کو بری کر دیا گیا، این آر او 2 دے کر سب چوروں ، ڈاکوؤں کو قوم کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔
مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز زرداری مافیا کا مقابلہ کریں گے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain