تازہ تر ین

وفاقی وزیر صحت نے عمران خان کو مینٹل ہسپتال سے مفت علاج کی پیشکش کردی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مینٹل ہسپتال سے مفت علاج کرانے کی پیشکش کر دی ۔
وزیر صحت اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان جلد سندھ آجائیں سندھ میں گدو ہسپتال ( مینٹل ہسپتال) ہے ، وہاں ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان تو سندھ کو صوبہ مانتے ہی نہیں تھے ، وہ کیا منہ لے کر آئیں گے ۔
قادر پٹیل نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو وزیر اعظم ہاؤس سے نکال کر کنٹینر پر چڑھا دیا ، عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بھی آصف زرداری ہی کریں گے ۔
واضح رہے کہ گدو ہسپتال ایک مینٹل ہسپتال ہے جو حیدر آباد میں ہے ، اب اس کا نام سرکاوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکیٹری رکھا گیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain