اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عالمی رہنماؤں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا، ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔