اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ (یو این ) میں انسانی حقوق کےعالمی منشورکی یاد دلاتا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنےفرائض نہ بھولے اور اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا۔