ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی فلموں کی کامیابی سے خوش تو ہوتے ہیں کیونکہ فلم انڈسٹری نے انھیں عزت، شہرت اور بے پناہ دولت سے نوازا تاہم اب وہ محسوس کرتے ہیں کہ انھیں اب کچھ نیا کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ وہ اپنے کرداروں پر توجہ دینے کی کوشش کریں گے۔جولی ایل ایل بی 2 کی شاندار کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ کاروبار کے بجائے ناظرین کا پیار ان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بہت زیادہ دولت حاصل کر لی ہے، اب میری خواہش ہے کہ میں اپنے کرداروں اور سکرپٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کروں۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی حالیہ فلم جولی ایل ایل بی 2 باکس آفس پر 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ یہ فلم 2013ء میں ریلیز کی گئی فلم جولی ایل ایل بی کا سیکول ہے جس میں ارشد وارثی نے لیڈ رول ادا کیا تھا۔ جولی ایل ایل بی 2 باکس آفس پر جھنڈے گاڑنے والی اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلم ہے۔ اس سے قبل ان کی فلموں رستم، ہاو¿س فل تھری، ایئر لفٹ اور سنگھ از بلنگ نے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
- سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
- مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
- روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
- ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
- 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
- ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
- اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
- نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
- چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
- نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
- مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
- راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
- صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
- سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
- ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید
- سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA
