Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں، بڑے چوروں کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا ہے: عمران خان

    By Khabrain Newsفروری 13, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں نہیں ہوں گے، بہانے کر رہے ہیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے وزیروں کی چوری کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا ہے، پاکستان میں طاقتور چوری کرکے این آر او لے لیتا ہے، یہاں مافیا جو مرضی کر لے کوئی پوچھنے والا نہیں، مغربی ممالک میں کبھی ایسا نہیں ہوا، قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں کوئی دینی سکالر نہیں، مجھے کرکٹ کی وجہ سے ساری دنیا دیکھنے کا موقع ملا ہے، ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنا، مسلمان ملکوں سے لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ یورپ ہمارے سے آگے جا رہا ہے، آزاد انسانوں کی پرواز اوپر ہوتی ہے غلاموں کی نہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست میں انسانوں کو ذہنی طور پر آزاد کیا گیا، مدینہ کی ریاست اصولوں پر کھڑی کی گئی، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں سب سے بڑا فرق ہوتا ہے انصاف، جب آپ معاشرے میں انصاف قائم کرتے ہیں تو لوگوں کو آزاد کرتے ہیں، کبھی بھی غلام انسانوں نے آج تک بڑے کام نہیں کئے، ابھی تک ہم ذہنی غلامی سے نہیں نکل سکے۔
    عمران خان نے کہا جو انگریزی بول لیتا ہے ہم اس کو معاشرے میں بڑا سٹیٹس دے دیتے ہیں، پاکستان میں تماشے ہو رہے ہیں، لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں، کبھی آپ نے سنا کہ یورپ میں کوئی قبضہ گروپ ہے؟، کبھی مغربی ممالک میں بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دیا گیا، سنگاپور نے کرپشن کے اوپر ہاتھ ڈالا۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چھوٹی چوری سے ملک کبھی تباہ نہیں ہوتے، جب بڑے بڑے صاحب حیثیت چوری کرتے ہیں اس وقت ملک تباہ ہوتا ہے، جب آپ کے ملک میں رول آف لا نہ ہو ڈیموکریسی نہیں آتی، ہمارے ملک میں کہہ رہے ہیں الیکشن کروانے کے پیسے نہیں ہیں، ہم نے امریکا کو خوش کرنے کیلئے اپنے ہزاروں لوگ قربان کئے۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی روس سے سستی گندم لیں، ہم نے روس سے سستے تیل کی بات کی، روس اور یوکرین کی لڑائی سے تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئیں، میں نے اپنی ذات کیلئے نہیں لوگوں کیلئے فیصلہ کیا تھا، آج ملک میں ڈالر ریزرو میں تاریخی کمی ہے، جب تک آپ معاشرے میں عدل و انصاف نہیں رائج کرتے اللہ کی برکت نہیں آتی۔
    انہوں نے کہا ہم ہیلتھ کارڈ لے کر آئے، دنیا نے ہمارے صحت کارڈ کی تعریف کی، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے صحت کارڈ روک دیا ہے، جو ملک غریب کی قدر نہیں کرتے ان کے اوپر اللہ کی برکت نہیں آتی، پہلے آپ ریاست میں عدل و انصاف قائم کرتے ہیں پھر خوشحالی آتی ہے، ہم انتظار ہی کرتے رہتے ہیں کہ جب پیسے آئیں گے تو فلاحی ریاست بنے گی۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک طاقتور طبقے قانون کے نیچے نہیں آتے، کسی بھی ملک کا کوئی مستقبل نہیں، اب یہ تماشہ دیکھ لیں پاکستان میں، آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں، وہ سارے مل کر کہہ رہے ہیں 90 روز میں الیکشن نہیں ہو سکتے، بہانے کر رہے ہیں کہ الیکشن کروانے کے پیسے نہیں ہیں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.