Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
    • قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
    • آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
    • مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
    • بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
    • جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
    • سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
    • انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
    • کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ارشد شریف قتل کیس کی بریفنگ طلب کر لی

    By Khabrain Newsمارچ 2, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جویریہ ظفر کے زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے صحافی ارشد شریف قتل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔
    اجلاس کے دوران جویریہ ظفر نے کہا کہ ابھی تک ارشد شریف قتل کے حوالے سے کمیٹی کو کوئی بریفنگ نہیں دی گئی، آئندہ اجلاس میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے بل پر بھی غور کیا جائے گا، کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکا گیا۔
    اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر وزارت داخلہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ جانے سے صحافیوں کو روکا گیا، صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ وزیر داخلہ نے طلب کر لی ہے۔
    اجلاس میں ناز بلوچ نے کہا کہ صحافیوں کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہئے تاکہ صحافی خود کو غیر محفوظ تصور نہ کریں، خواتین صحافیوں کے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے، اس پر بھی بات ہونی چاہئے۔
    ڈراموں اور ٹی وی اشتہارات میں معاشرتی اقدار کے منافی مواد پر اراکین کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا جس پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ہر صوبے میں کونسل آف کمپلینٹ ہے، شکایت آئے تو کونسل آف کمپلینٹ سننے کی مجاز ہے، ڈرامے سنسر کرنے کا کوئی بورڈ موجود نہیں صرف فلم سنسر بورڈ ہے۔
    سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ 1972ء سے فلم کو سنسر کرنے کی فیس 250 ہے، اس کو بڑھا کر ایک ہزار روپے کیا جا رہا ہے، ڈراموں کو سنسر کرنے کے حوالےسے اگر حکومت قانون سازی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔
    جویریہ ظفر نے کہا کہ ڈرامہ کے آن ایئر آنے سے پہلے ڈرامے کے مواد کو دیکھا جانا چاہئے، جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈراموں کو سنسر کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔
    چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کمیٹی کو بتایا کہ 27 اشتہارات جو معاشرتی اقدار کے خلاف تھے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے، میڈیا ہاؤسز کو عدالتوں سے حکم امتناع مل جاتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

      کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

      کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.