کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 92 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا، 202 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 880 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔