Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملتان: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ، مختلف بلاکس کا معائنہ کیا

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ٹو، ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف بلاکس کا معائنہ کیا۔
    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نشتر ہسپتال ٹو دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، کمشنر ملتان ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں کام کی سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ہسپتال کے سول ورکس کو مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن کو اس کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔
    صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری کو ہر ہفتے پراجیکٹ کا وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، مقررہ مدت میں کام مکمل نہ ہونے پر ذمہ دار متعلقہ ٹیم ہوگی۔
    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر 3 شفٹ میں دن رات کام کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر روزانہ ورک پروگریس کی ٹائم لائن بنا کر کمشنر آفس جمع کروائی جائے، انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان کو مکمل اختیارہے کہ وہ کام نہ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ہارٹی کلچر کا کام بھی ساتھ ساتھ شروع کیا جائے، ایل سی کا ایشو حل کروا لیا ہے، منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں، نشتر ٹو کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر بوجھ کم ہوگا۔
    کمشنر ملتان عامر خٹک نے بریفنگ دی کہ سول ورک کے ساتھ مشینری خریداری کا ٹینڈرنگ عمل مکمل کیا جاچکا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے 9 ارب 45 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، 58 ایکڑ پر بننے والے نشتر ٹو پراجیکٹ پر 6 ارب 12 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندرونی حصہ میں بجلی و دیگر انسٹالیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، لانڈری، ریڈیالوجی، میڈیکل گیس ہائپ لائن سسٹم کا کام ایوارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ ہسپتال کی عمارت، کیفے ٹریاز، بیرونی گیٹوں کا گرے سٹرکچر بھی مکمل کیا جاچکا۔
    کمشنر ملتان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کو فنکشنل کیا جائے گا، اس فیز میں 120 ایمرجنسی ٹراما بیڈز، 120 نیورو آرتھرو بیڈز، 50 آئی سی یو بیڈز، 100 مدر اینڈ چائلڈ کیلئے بیڈز جبکہ 110 بیڈز میڈیکل سرجری کیلئے مختص کیے گئے ہیں، نشتر ٹو میں 10 موڈیولر تھیٹر بنائے جارہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.