تازہ تر ین

انتخابات پر سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی، قبول کریں گے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن کافی گزر چکی ہے، فنڈز کی عدم فراہمی سے پرنٹنگ کی کارروائی رکی ہوئی ہے۔
الیکشن ٹریننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر حمید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہر روز صبح شام چیلنجز کا سامنا ہے، انشا اللہ الیکشن کوریج پر میڈیا کو رپورٹنگ میں مسئلہ نہیں ہو گا، آج کل ہم سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، الیکشن کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی کارروائی جیسے ہی ختم ہو گی پھر الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کرے گا، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے، اس وقت ہماری تیاری پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain