تازہ تر ین

جیل اور زیرِحراست تشدد سے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں شاندار استقبالیہ ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کے ساتھ علی امین کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کے ساتھ پیدل چلتے رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا۔فسطائی اپنےہتھکنڈوں سےقانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری… pic.twitter.com/VAJ1v1R5Vf
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا، فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain