Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں اگر کچھ رکاوٹیں نہ ہوں تو تمام نشستیں ہم جیت سکتے ہیں،زرداری

    By Khabrain Newsجنوری 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ لاڈلے ہوتے ہیں اور جب لاڈلے نہیں ہوتے تو اقتدار سے نکل جاتے ہیں، میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں، کراچی میں اگر کچھ رکاوٹیں نہ ہوں تو پورے کراچی کی نشستیں ہم جیت سکتے ہیں۔

    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن میں ایک دوسرے پر تنقید جائز ہے، بلاول بھٹو مسلم لیگ ن مخالف ووٹ کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ہدف پنجاب ہے اور اس بار تو ہم پنجاب میں ضرور بیٹھیں گے کیونکہ یہاں احساس محرومی ہے مگر لوگوں کو نظر نہیں آتا۔ بینظیر بھٹو کے دور سے ہمیں پنجاب سے نکالنے کی کوشش کی گئی۔

    آصف زرداری نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بڑی پارٹیاں بن کر سامنے آئیں گی، تحریک انصاف اب ایک سائیڈ شو ہی رہے گی۔

    سابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نہ تحریک ہے نہ فلاسفی، یہ بدتمیزی کا ڈراما ہے۔ بہت سے لوگ جو تحریک انصاف میں چلے گئے تھے وہ پیپلزپارٹی میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پورے ملک سے اچھے نتائج دے گی، کراچی میں اگر کچھ رکاوٹیں نہ ہوں تو پورے کراچی کی نشستیں ہم جیت سکتے ہیں، اگر لطیف کھوسہ جیت گئے تو مجھے بہت حیرت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو میں نے وزیراعظم بنوایا مگر یہ لکیر کے فقیر ہیں، آؤٹ آف باکس نہیں سوچتے۔ بلاول بھٹو کے لیے وزارت خارجہ کا تجربہ چاہیے تھا، اب اسے وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہاکہ بلوچوں کو بڑے پیار سے سنبھالنا پڑے گا، لاپتا افراد کا معاملہ بھی ہم حل کر لیں گے، اس کے علاوہ معاشی مشکلات کا حل بھی نکل آئے گا کیونکہ جب آپ حکومت میں ہوتے ہیں تو فری ہینڈ ہوتا ہے۔

    عمران خان سیاسی قیدیوں میں نہیں آتے
    سابق صدر مملکت نے کہا کہ میرے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ میرے خیال میں عمران خان سیاسی قیدیوں میں نہیں آتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول عام سیاسی قیدیوں کو جیل میں نہ رکھنے کی بات کر رہا ہے، سزا یافتہ کی نہیں، انتخابات کے بعد سیاسی بحران کم ہو جائے گا اور پھر سب کو کام کرنا پڑے گا۔

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ووٹوں کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ ’ہمارے ووٹوں کے بغیر نواز شریف اور ن لیگ کے ووٹوں کے بغیر بلاول وزیراعظم نہیں بن سکے گا۔

    سابق صدر مملکت نے کہا کہ انتخابات کے بعد سیاسی بحران کم ہو جائے گا کیونکہ انتخابات پر اعتراضات کے باوجود حکومتیں چلتی رہتی ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان جیل میں سیکھ رہا ہے، وقت سب سکھا دیتا ہے۔

    نواز شریف سزا یافتہ تھے پھر بھی کیسز ختم ہو گئے
    انہوں نے کہاکہ نوازشریف سزا یافتہ تھے اس کے باوجود ان کے کیسز ختم ہو گئے مگر مجھ پر کیسز چل رہے ہیں۔ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں مگر آسانی بھی تو بہت ہوئی۔ یہ جادوگری ہمیں نہیں آتی کیونکہ ہمارا ڈومیسائل کمزور ہے۔

    آصف زرداری نے امید ظاہر کی آئندہ بننے والی حکومت مدت پوری کرے گی۔ اور یہ بھی امید ہے کہ بلاول بھٹو لاہور سے الیکشن جیت جائیں گے اور پھر یہاں سے آصفہ بھٹو میدان میں اتریں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے لیے 300 بجلی کے یونٹ معاف کرنا آسان ہے کیونکہ اتنا تو لائن لاسز ہے، ڈسکوز کی نجکاری کر دیں گے، ہم پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے مگر کسی کو بیچنے نہیں دیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.