Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    `’دھوپ’ کے ستائے خلیل الرحمان پر میمز بن گئے

    By Khabrain Newsجولائی 26, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کو آدھی رات خاتون کے گھر جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تمسخر کا نشانہ بناڈالا۔

    خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جہاں اغواکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان میں بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا، تاہم چند دن خاموش رہنے کے بعد 21 جولائی کو انہوں نے مقدمہ درج کروادیا۔

    مقدمہ درج ہوتے ہی چند ایسے حقائق سامنے آئے جنہوں نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور ان میں سے ایک خلیل الرحمان قمر کا رات 4 بجے ملزمہ آمنہ عروج کے گھر جانا تھا۔

    خلیل الرحمان قمر نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ 15 جولائی رات 12 بجے ایک خاتون کا فون آیا جس نے کہا آپ کی بہت بڑی فین ہوں، انگلینڈ سے آئی ہوں، آپ کے ساتھ ڈرامہ بنانا ہے، خاتون نے ملاقات کیلئے کہا اور اپنی لوکیشن بھی بھجوا دی اور پھر خلیل الرحمان قمر علی الصبح تقریباً 4 بجے اس لوکیشن پر پہنچ گئے۔

    سوال یہ بھی اٹھایا گیا کہ جب کال رات 12 بجے آئی تو خلیل الرحمان 4 بجے کیوں ایک نامحرم خاتون کے گھر پہنچے؟

    سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرتے ان سوالوں کے درمیان خلیل الرحمان قمر نے ایک پریس کانفرس منعقد کی جس میں وہ تمام سوالوں کا جواب دینے بیٹھے لیکن یہ پریس کانفرنس انکو مزید ٹرولنگ کا نشانہ بنواگئی۔

    دراصل خلیل الرحمان نے رات گئے خاتون کے گھر جانے کی وضاحت دیتے ہوئے یہ کہا کہ ‘وہ 5 گزشتہ پانچ سال سے بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں دھوپ میں جانے سے منع کیا ہوا ہے‘۔

    غالباً یہ جواب سن کر سامنے بیٹھے میڈیا پرسنز کے چہرے پر آنے والی ہنسی کی وجہ سمجھ کر خلیل الرحمان نے کہا کہ ’اگر منع نہ بھی کیا ہوتا تب بھی ہم رات کو ملاقاتیں کرتے ہیں اور اس ملاقات میں جینڈر کی تمیز نہیں کی جاتی کہ جس سے مل رہے وہ خاتون ہے یا مرد، جب ہم مرد سے رات کو ملاقات کرتے ہیں تب تو کوئی اعتراض نہیں ہوتا ہے‘۔

    خلیل الرحمان کو نامعلوم بیماری کے سبب ڈاکٹر کا دھوپ میں نکلنے سے منع کرنا سوشل میڈیا پر مزاحیہ مواد ‘میمز’ کی وجہ بن گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد نے خلیل الرحمان کے بیان پر میمز بنائے اور مذاق مذاق میں انہیں انکے پرانے بیانات بھی یاد کروادیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ‘ لگتا ہے خلیل الرحمان صاحب انسان نہیں چمگادڑ ہیں جو صرف رات میں نکل سکتے ہیں’۔

    ایک صارف نے خلیل الرحمان کا تمسخر اڑاتے ہوئے لکھا کہ ‘ خلیل الرحمان قمر کو اب کوئی اگلے 5 سال تک دھوپ میں نکلتا دیکھے تو فوراً ڈاکٹر کو شکایت لگائے’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.