تازہ تر ین

تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز

لاہور: ایس سی او سمٹ کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں، ایس سی او سمٹ سے دنیا میں جو مقام ہم نے کھو دیا تھا اسے بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی ہو رہی ہو تو یہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیتے ہیں اور ایس سی او سمٹ کے موقع پر احتجاج کی کال دے دی ہے، پاکستان کی معاشی و خارجی کامیابیاں اس جماعت کی آنکھ میں کھٹک رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain