Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینیئرز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ سندھ

    By Khabrain Newsنومبر 11, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینیئرز پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ  سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں خاتون، رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر چینیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے، حملے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی۔

    وزیرداخلہ سندھ نے بتایا کہ خود کش حملہ آور کا نام شاہ فہد تھا، اس نے جونہی ہینڈ بریک کھینچا، گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، اس کا دھڑ اور ایک ہاتھ باقی رہا باقی جسم ختم ہوگیا، ہاتھ کے فنگر پرنٹ سے اس کی شناخت ہوئی، سی سی ٹی وی سے بھی خودکش بمبار اور دو سہولت کاروں کی پہچان ہوئی، جائے وقوعہ سے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے چیسز کا ٹکرا بھی ملا۔

    انہوں نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شوروم سے 71 لاکھ روپے میں خریدی گئی، رقم حب کے علاقے سے بینک ٹرانسفر کی گئی تھی، فیصل علی کے بینک اکاؤنٹ سے رقم منتقل ہوئی، ایکسائز ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ فرحان اور شریف گاڑی کی خریداری میں شامل تھے، خودکش حملہ آور خود بھی گاڑی خریدنے کے لئے ساتھ گیا تھا۔

    سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ خود کش بمبار کے سہولت کار سامنے آئے، دہشت گردوں کی فناسنگ میں بلال نامی بینک ملازم سمیت 2 افراد ملوث رہے۔

    انہوں نے کہا کہ گاڑی حب سے آگے کہیں گئی جہاں اس میں بارودی مواد فٹ کیا گیا، بارودی مواد میں آر ڈی ایکس اور پینٹ نامی مواد شامل تھا، جس کا وزن 30 سے 40 کلو گرام تھا، جرمنی میں دوسری جنگ عظیم میں یہ بارودی مواد استعمال ہوا تھا۔

    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چیکنگ سے بچنے کےلیے خاتون کو کار میں بٹھایا، گل نساء نامی خاتون کی مدد سے دہشتگرد بارود سے بھری گاڑی شہر میں لے کر داخل ہوئے، خاتون کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کا مرکزی ملزم جاوید نامی شخص ہے جو سارے معاملات دیکھتا رہا، اسی نے ریکی بھی کی اور ایئرپورٹ سے چینی شہریوں کو نکلنے کی اطلاع بھی اسی نے فون پر دی، حملے میں ملوث تین ملزمان دانش، گل رحمان اور بشیر زید مفرور ہیں.

    انہوں نے بتایا کہ جاوید نامی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کیا گیا، جو مین ہینڈلر ہے، اس نے ریکی کی، اسی نے فریئر ہال کے سامنے ہوٹل کے قریب سے آخری ویڈیو بناکر بھیجی، 9 بجے کے بعد جاوید ائیر پورٹ کے علاقے میں پیدل گیا تھا اور چائنیز کے ائیر پورٹ سے باہر نکلنے کی اطلاع دی تھی، اسے وندر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ گل رحمان نامی کردار بی ایل اے کو ہیڈ کررہا ہے، بشیر زیب بیرون ملک میں موجود ہے اور بی ایل اے کو چلا رہا ہے، دانش نامی سہولت کار کے تعاقب میں بھی سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے کام کررہے ہیں، ایک کردار وشنے نام کا سامنے آیا ہے جو اب تک ایک فرضی نام معلوم ہوتا ہے۔

    انہوں نے خودکش حملہ آور کے بارے میں کہا کہ اس کا کوئی مجرمانہ بیک گراؤنڈ نہیں تھا، کالعدم تنظیمیں ہمارے نوجوانوں کا ذہن خراب کررہی ہیں، ان واقعات کی تفتیش میں کراچی اور بلوچستان کی یونی ورسٹیز کے بچے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جن کا کوئی مجرمانہ بیک گراؤنڈ نہیں، جامعات کے وائس چانسلرز اور طلبہ تنظیموں کو دیکھنا ہوگا کہ اس طرح کے عناصر کو بے نقاب کریں۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہم ایک ایسی ثقافت رکھتے ہیں جس میں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے، بی ایل اے انہیں استعمال کرکے گھٹیا حرکتیں کررہی ہے، خواتین کو استعمال کرکے جذبات سے کھیلا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس پر کام کرنے والی ٹیم کے لئے 5 کروڑ روپے، قائد اعظم میڈل اور پاکستان پولیس میڈل انعام کی سفارش کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

      ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی

      جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.