Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
    • سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
    • نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
    • نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
    • نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
    • خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
    • چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
    • انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
    • چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
    • میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
    • سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
    • آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے:چیئرمین پبلک ایکشن فورم پاکستان
    • ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے  خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
    • 26اکتوبر واقعہ پر متاثرہ خاندان کو انصاف کا حصول ساحال خواب بن گیا
    • بیکری آئٹمزبنانیوالی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی
    • غیر ملکی سستی اشیا سے مقامی صنعت کو بچانے کیلئے قانون سخت کرنیکی تجویز
    • برما ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر اہم پیش رفت، رجسٹریوں کا مسئلہ حل
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا میں ’بم طوفان‘ نے تباہی مچا دی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، دو افراد ہلاک

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے شدید طوفان ’بم‘ سے پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں

    شدید طوفان کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں، طوفان کے باعث ہمسایہ ملک کینیڈا کو بھی بجلی کی فراہمی میں خلل اور بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

    طوفان کی وجہ سے ریاست واشنگٹن میں تیز ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی جہاں دو افراد کے ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    سیئٹل کے قریب ایک درخت گرنے سے ایک اور خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ میپل ویلی میں ایک درخت ٹریلر پر گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق ’بم‘ طوفان میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے درختوں کو اکھاڑ دیا اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    شدید موسم کی وجہ سے مغربی واشنگٹن کے اسکولوں میں بھی تدریسی عمل متاثر ہوا اور بہت سے اسکولوں نے کلاسیں منسوخ یا ملتوی کر دیں۔

    بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے مطابق واشنگٹن، جنوب مغربی اوریگون اور شمالی کیلیفورنیا میں پانچ لاکھ 30 ہزار سے زائد گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔

    مقامی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں کیونکہ درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بیلیویو میں فائر ڈپارٹمنٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نچلی منزلوں پر پناہ لیں اور کھڑکیوں سے باہر جھانکنے سے گریز کریں۔

    امریکی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے شمالی کیلیفورنیا اور جنوب مغربی اوریگون میں ‘جان لیوا سیلاب’ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے جمعرات کو طوفان کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ جمعہ تک کچھ علاقوں میں بارش 51 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارت میں سکھوں کے بدترین قتل عام کو 42 سال بیت گئے

      سعودی عرب، متعدد سکولوں میں آن لائن کلاسز میں توسیع

      ڈیڑھ ٹن وزنی آوارہ خلائی ٹیلی سکوپ زمین پر گرنے کے قریب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.