Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صحت مند پنجاب ہمارا وژن اور عزم ہے، صحت کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام

    By Khabrain Newsاپریل 7, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں "صحت مند پنجاب” وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے محض چند ماہ میں لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باوقار اور معیاری طبی سہولتیں میسر ہوں۔

    مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کو مؤثر اور مربوط اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے "مریم نواز ہیلتھ کلینک” کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کلینکس میں بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر اور جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال جلد پنجاب میں فعال ہوگا جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے قیام پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

    علاوہ ازیں، "چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام” اور "ٹرانسپلانٹ کارڈ” کا اجراء بھی کیا گیا ہے جو بچوں اور پیچیدہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بڑے شہروں میں بروقت پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی یوم صحت نہ صرف طبی مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے بلکہ فیصلہ سازوں کو عوامی صحت کے حوالے سے اقدامات پر آمادہ کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے 2025ء کے عالمی یوم صحت کے تھیم ”صحت مند آغاز، پُرامید مستقبل“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زچہ و بچہ کی صحت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاج کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینا بھی نہایت اہم ہے کیونکہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے کی یاددہانی کراتا ہے اور ہم روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے ذریعے اپنی صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

      ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی

      جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.