Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محسن نقوی کا عمان دورہ، پولیس و کسٹمز تعاون پر گفتگو

    By Khabrain Newsمئی 5, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان پولیس و کسٹمز ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔ کیا اور پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانے کے عملے سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا  خیر مقدم کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی سے اہم  ملاقات ہوئی، جس میں پولیسنگ۔ انسداد دہشتگردی اور انسداد سمگلنگ کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں منشیات و سمگلنگ مافیا  کی سرکوبی کے لئے باہمی تعاون اور قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، عمان پولیس کے سربراہ نے عمان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کا شکریہ ادا کیا، اور عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین اکیڈمیز ہیں ہم عمان پولیس۔ کوسٹ گارڈز اور کسٹمز افسران کو تربیت دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث 50 ہزار شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں جو 5 برس تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے، غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے عمان کے ساتھ ملکر تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمان کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

    اس موقع پر عمان پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے ساتھ انسداد منشیات۔ انسداد سمگلنگ کے حوالے سے قریبی کوآرڈینیشن سے کام  کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی کی قابل عمل تجاویز قابل ستائش ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی۔ اہم شخصیات اور سفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی کمیونٹی کے  مسائل سنے، ایک ایک مسئلہ خود نوٹ کیا اور موقع پر ہی ڈی جی وزارت داخلہ کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں۔

    پاکستانی کمیونٹی نے بعض مسائل کے فوری حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ بہت وزیر آئے لیکن کسی نے ہمارے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے۔ آپ نے فوری احکامات دے کر دل جیت لئے ہیں، آپ عمان آئے ہیں تو ہمیں حقیقی امید نظر آ رہی ہے۔

    وزیر داخلہ نے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ عمان سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، ایف آئی اے۔ نادرا اور وزارت داخلہ سے متعلق کوئی ایشو اب زیر التوا نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھنا آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

    قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے تعارف کرایا گیا، پاکستانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کےفعال کردار سے آگاہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.