Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک 5 پارٹیوں نے ائیرلائن کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں سے 4 کو اسکروٹنی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے لیے اہل قرار دیا ہے۔

    ان شارٹ لسٹڈ بولی دہندگان کو منگل کے روز پی آئی اے کے مالیاتی اور عملیاتی ریکارڈ تک رسائی دے دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کو نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ نے بریفنگ دی۔

    عثمان باجوہ نے بتایا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سال 2025 کی آخری سہ ماہی تک مکمل کر لی جائے تاہم انہوں نے زور دیا کہ جب تک سرمایہ کار مکمل طور پر مطمئن نہ ہوں، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

    سیکرٹری عثمان باجوہ کے مطابق کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کے بیڑے کو موجودہ 19 طیاروں سے بڑھا کر کم از کم 45 طیاروں تک توسیع دینا ہوگی۔

    کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین نے  پی آئی اے کے ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے 3 سے 5 سال تک نوکری کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملازمین کی فلاح کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

    اس موقع پر سیکرٹری نجکاری کمیشن نے ارکانِ اسمبلی کو یقین دلایا کہ نجکاری کے معاہدے میں ملازمین کے تحفظ کو مدنظر رکھا گیا ہے، ائیرلائن کے عملے کی تعداد پہلے ہی 11 ہزار سے کم کرکے 6 ہزار کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے معروف بزنس گروپس نے ائیرلائن میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے کیونکہ اُن کے پاس آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ موجود ہے جب کہ علاقائی ائیرلائنز کو بھی بولی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

    پی آئی اے کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ ائیرلائن نے فرانس کے لیے پروازیں بحال کردی ہیں اور مانچسٹر کے لیے پروازیں بھی جلد دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کی کارکردگی پچھلے سال کی نسبت کافی بہتر ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ نیویارک میں واقع تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے لیے دلچسپی کی درخواستیں (EOIs) اگست میں طلب کی جائیں گی اور  روزویلٹ ہوٹل کے لیے مالی مشیر ٹرانزیکشن اسٹرکچر کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.