Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دفاعی فضائی ری فیولنگ کی سعودی درخواست منظور کرلی: برطانوی وزیراعظم
    • ظہران ممدانی کا ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات کے باوجود دوستانہ ملاقاتوں کا انکشاف
    • دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں: بل گیٹس
    • عدالتی فیصلے کی توہین پر کارروائی ہو گی’ حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے:طلال چوہدری
    • پاکستان ویمنز نے میچ میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کر لیا
    • لاہورہائیکورٹ’ علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی’ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
    • ایم کیو ایم سیاسی دہشتگردی نہ کرے، کراچی کسی ایک جماعت یا زبان بولنے والوں کا شہر نہیں: سعید غنی
    • پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
    • جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے
    • جنید اکبر کے بیان کے بعد گنجائش ختم ‘اب بالکل زیرو ٹالرنس ہوگی: طارق فضل چودھری
    • نوشکی’ دہشت گردوں کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ’2 پولیس اہلکار شہید
    • PTI احتجاج’ اسلام آباد بند کرنے کیلئے1 ہزار کنٹینر لگانے کا فیصلہ
    • قومی اسمبلی میں کفایت شعاری اقدامات نافذ 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
    • اے آئی سے بنا مواس خواتین کی عزت خطرے میں ڈال سکتا ہے جنت مرزا
    • اپریشن شعبان 2 بلوچلستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 6 دہشت گرد ہلاک
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

    By Khabrain Newsفروری 9, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی، جبکہ سماعت کےدوران سائفر کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

    تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، ابھی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، ہمارے خیال میں یہ کیس غیر مؤثر ہو چکا ہے، 24 اگست 2023ء کا حکم نامہ تھا جس کے خلاف کیس آیا تھا۔

    چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کئے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے، یہ دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر مؤثر ہو چکا یا ابھی چلایا جا سکتا ہے۔

    دورانِ سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل ملاقات سے متعلق بھی فیصلہ کریں گے، تاہم دوسرے فریق کو نوٹس کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں دیا جا سکتا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    اسی دوران سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کے سائفر کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر 3 رکنی بینچ بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے خلاف بھی 3 رکنی بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا۔

    مزید برآں عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

    علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں بھی غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئیں۔

    دوران سماعت عدالت نے 9 مئی لاہور واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر 3 رکنی بنچ بنانے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے سائفر کیس اور 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا

      پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.