Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف اور مریم نواز سے تاشقند کے گورنر کی وفد سمیت ملاقات

    By Khabrain Newsمارچ 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
    قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاشقند کے گورنر زویئر مرزا ایوف کا پرتپاک استقبال کیا، تاشقند کے گورنر زویئر مرزا ایوف نے پرجوش خیر مقدم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

    اس موقع پر پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق کیا گیا، خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ٹورازم، زراعت، لائیو سٹاک،میٹ پراسیسنگ،بیوریجز،سٹرس فروٹ اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعاون پر اتفاق کیا گیا، ازبکستان کی طرف لاہور میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔

    گورنر تاشقند نے لاہور میں مغل دور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ ازبکستان کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی۔

    گورنر تاشقند نے ازبکستان کے صدر کی طرف سے پاکستان عوام بالخصوص اہل پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، ازبک پلاؤ کی تعریف پر گورنر تاشقند کا اظہار مسرت، پاکستانی باورچیوں کی ٹریننگ کے لئے ازبک شیف بھیجنے کی پیشکش کی۔

    صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی ازبکستان کے علمی و ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں، ثمرقند ماضی کی طرح آج بھی علم و ہنر کا مرکز و محور ہے، ازبکستان کے کھانے بالخصوص پلاؤ پاکستانیوں کے مرغوب کھانوں میں شامل ہے۔

    محمد نواز شریف نے کہا کہ متحدہ ہندوستان کے پہلے مغل بادشاہ فرغانہ سے ہندوستان آئے، آج بھی ان کی متاثر کن حکمرانی کی داستان پڑھی جاتی ہے، لاہور کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے، لاہور سے محبت ہے، جب وزیر اعظم تھا تو ہر ویک اینڈ پر لاہور آجاتا تھا۔۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے ازبکستان کے لوگوں بالخصوص اہل ثمر قند کو سلام محبت پیش کیا۔

    ازبکستان میں ٹیکسٹائل بالخصوص پولیسٹر کی بہت مانگ ، پاکستانی کمپنیوں کا خیر مقدم کریں گے: زوئیر مرزا ایوف

    گورنر تاشقند زوئیر مرزا ایوف نے پنجاب میں ٹورازم کے فروغ اور سائٹس کی بحالی کو سراہا اور کہا کہ پنجاب میں ٹورازم ،ارکیالوجی، میوزیم اور سیاحت کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    محمد نواز شریف صاحب سے ملاقات کو اپنا اعزاز سمجھتا ہوں، پاکستان کے ساتھ سماجی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت، فارماسیوٹیکل، زراعت اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعلقات کے فروغ کے بیشمار مواقع موجود ہیں، ازبکستان میں ڈھائی ہزار کمپنیاں 74 ممالک کے اشتراک کار سے کام کر رہی ہیں۔

    زوئیر مرزا ایوف ازبکستان میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے 22 کمپنیاں، ٹیکسٹائل، زراوت اور میٹ پراسیسنگ دیگر سیکٹرز کام کر رہے ہیں، دورہ پاکستان کے مثبت اور حوصلہ افزاء معاشی نتائج کے لئے پُرامید ہیں۔

    گورنر تاشقند نے کہا کہ ازبکستان میں ٹیکسٹائل بالخصوص پولیسٹر کی بہت مانگ ہے، پاکستانی کمپنیوں کا اشتراک کار میں خیر مقدم کریں گے، گورنر تاشقند نے ازبک مسجد کا سووینئر دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ازبکستان برادر ملک ہے، سماجی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ازبکستان سے محبت مجھے والد محترم محمد نواز شریف اور والدہ مرحومہ کی طرف سے ورثے میں ملی۔

    لاہور میں ازبک کوزین ریسٹورنٹ پاکستانیوں کی ازبکستان سے محبت کا ثبوت ہے، پنجاب میں بہت سے تاریخی مقامات سیاحتی توجہ کا مرکز ہیں، لاہور میں مغل دور کے بیشمار آثار قدیمہ موجود ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ برادار ملک ازبکستان سے آنے والے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے دورہ پاکستان مثبت نتائج کا حامل ہوگا، ازبکستان سے آنے والے سرمایہ کاروں کے دورے کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پُرامید ہیں۔

    ازبکستان کے لئے پاکستانی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پنجاب میں زراعت، صنعت، سوشل سیکٹر اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے لئے اربوں روپے لگائے گئے ہیں۔

    ملک کی زراعت کا 70 فیصد پنجاب سے ہے، سیالکوٹ، وزیر آباد اور فیصل آباد جیسے شہر انڈسٹریل حب ہیں، پاکستانی چاول دنیا میں بہترین شمار کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ مکئی اور گندم بھی پنجاب کی بڑی فصلیں ہیں۔

    پنجاب میں زراعت اور لائیوسٹاک کی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ پر توجہ دے رہے ہیں، پنجاب میں عالمی معیار کے مطابق تین لاکھ مویشی میٹ ایکسپورٹ کے لئے موزوں اور تیار ہیں، میٹ کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے بھاری بھرکم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    ازبکستان اور پاکستان اشتراک کار سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں، پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں لیڈ لے رہا ہے، پاکستان کی بیڈ شیٹ، ٹاول اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.