Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انڈیا میں ایل پی جی کا بحران، سلنڈر کے لیے لائن میں لگے 2 افرادہلاک

    By Khabrain Newsمارچ 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر کئے گئے یکطرفہ حملے بعد تہران کی جوابی کارروائی کے سبب ہندوستان میں گیس سلنڈر کے لیے کہرام مچ گیا ہے۔ حالانکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل یا ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وہیں دوسری طرف ملک کے کئی صوبوں میں ایل پی جی سلنڈر کے لیے افراتفری مچی ہوئی ہے۔

    اترپردیش کے کانپور، فرخ آباد، اٹاوہ اور اناؤ سمیت کئی اضلاع میں ایل پی جی سلنڈرکی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جہاں لوگ کئی کئی گھنٹے ایجنسی کے باہر لمبی لائن میں لگ کر طویل انتظار کے باوجود خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں۔ اس دوران فرخ آباد میں گیس لینے کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑے لوگوں کی بھیڑ کے درمیان ایک بزرگ کی موت ہو گئی، جبکہ کانپور میں سلنڈر کے لیے لائن میں کھڑا ایک شخص بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ وہیں گیس سپلائی کرنے والی ایجنسیوں پر افراتفری پھیلی ہوئی ہے، لوگ صبح سے ہی لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں گیس کے لیے مچی افراتفری میں ریاست کے شہر برنالہ کے رہائشی کی بھی موت ہوگئی۔ خبروں کے مطابق شہنا قصبے میں گھریلو گیس سلنڈر بھروانے کے لیے لائن میں کھڑے ایک بزرگ شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق شہنا قصبے کے رہائشی دیوراج متل کے 66 سالہ بیٹے بھوشن کمار متل صبح 5 بجے سے گیس سلنڈر لینے کے لیے لائن میں لگے ہوئے تھے۔ اس موقع پر سلینڈر لینے والوں میں ان نمبر 25 واں تھا۔ اپنی باری کا انتظار کر رہے بھوشن کمار متل کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ متوفی کے بھتیجے رابن متل نے بتایا کہ اس کے چچا بھوشن کمار سلنڈر بھرانے کے لیے صبح 5 بجے سے گیس ایجنسی کے سامنے لائن میں کھڑے تھے۔ زیادہ دیر تک لائن میں لگنے کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا موقع پر ہی موت ہوگئی۔

    اسی طرح اترپردیش کے فرخ آباد میں گیس سلنڈر بک کرانے کے لیے گیس ایجنسی کے باہر لائن میں لگا ایک بزرگ شہری غش کھا کر زمین پر گرگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن) دے کر اس کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن جب اسے ہوش نہیں آیا تو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لواحقین نے بتایا کہ گیس ایجنسی میں لائن میں انتظار کرتے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا تاہم ایجنسی کے منیجر نے ایسے کسی واقعے کی تردید کی۔

    وہیں گیس سلینڈر ختم ہونے اور نئی بکنگ نہ ہوپانے سے کونسل کے اسکولوں میں دوپہر کا کھانا (ایم ڈی ایم) اسکیم متاثر ہونے لگی ہے۔ کئی اسکولوں میں گیس سلنڈر ختم ہو چکے ہیں جبکہ کچھ اسکولوں میں باقی سلنڈر صرف چند دن ہی چل پائیں گے۔ اس کی وجہ سے اب کچھ اسکولوں نے لکڑی کے چولہے پر بچوں کے لیے کھانا پکانا شروع کر دیا ہے۔ خبروں کے مطابق گیس ایجنسیوں پر ایل پی جی سلنڈر پہنچنے کے کچھ ہی وقت میں ختم ہو جاتے ہیں۔ لمبی لائنوں میں کھڑے صارفین کوخالی ہاتھ لوٹنا پڑرہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ایل پی جی کی قلت نہیں ہے تو جتنے لوگ لائن میں لگے ہیں، سبھی کو سلنڈر کیوں نہیں دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صارفین کی تعداد کے مطابق سلنڈر منگواکر تقسیم کروائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.