پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک نئی نسل کے تیز رفتار فاسٹ بولرز تیار کر رہا ہے، جن میں سے 3 سے 4 گیند باز اگلے سیزن میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے عبید شاہ، علی رضا، سبحان، ابوزر، رضااللہ اور جھنگ کے قیوم خان جیسے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سراہا، جو پہلے ہی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار عبور کر چکے ہیں۔
عاقب جاوید کے مطابق پاکستان کرکٹ کی پہچان ہمیشہ سے خطرناک رفتار رکھنے والے فاسٹ بولرز رہی ہے، اور یہ نوجوان کھلاڑی اس ورثے کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں۔

