پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشین سائنس کیمپ 2026 میں سلور ایوارڈ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔
پری وش حکیم کا تعلق سندھ سے ہے اور انہوں نے کیمپ میں پیش کیے گئے 54 سائنسی منصوبوں میں سے اپنی جگہ ٹاپ 12 فائنلسٹس میں بنائی۔
پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے ملک بھر سے شفاف انتخابی عمل کے ذریعے 5 طلبہ کو قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا تھا۔ پاکستانی وفد میں دانش خان، عبداللہ امتیاز، بصیر خان، ماہ نور امجد اور پری وش حکیم شامل تھیں۔
کیمپ میں 48 ممالک کے 350 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر سائنس پاپولرائزیشن سیدہ ریحانہ بتول نے کی۔

