وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کسی ممکنہ امن معاہدے یا مفاہمت کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
خواجہ آصف کے مطابق گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ملنے والے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کی مفاہمت ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ایک بار پھر امن معاہدے کی جانب بڑھتی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے تاہم واضح کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی حتمی معاہدے کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔ یہ پیش رفت خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
پاکستان اس معاملے میں سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں سرگرم ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام کے ایران اور دیگر علاقائی فریقوں کے ساتھ رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

