خراب موسمی حالات اور آپریشنل مسائل کے باعث پیر کو پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 11 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 16، لاہور میں 14، کراچی میں 9، ملتان میں 6 جبکہ سیالکوٹ سے 5 پروازیں متاثر ہوئیں۔
پروازوں میں تاخیر کے باعث سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں۔

