مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں انہوں نے 10 فائنلسٹس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ مصباح ارشد 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ اس وقت جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی

