الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کرانے کی صوبائی حکومت کی تجویز سے اصولی اتفاق کرلیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ حکومت نے انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ سیکیورٹی اور انتظامی امور بہتر انداز میں یقینی بنائے جا سکیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے مرحلہ وار انتخابات کا پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن

