وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے زونگ چائنا موبائل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں کراچی میں AI-Ready ٹائر-III ڈیٹا سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ہوگا۔ زونگ نے ابتدائی طور پر 4 ارب روپے سے زائد جبکہ آئندہ 10 برسوں میں مزید 14 ارب روپے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے سے کراچی میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور مقامی ڈیٹا ہوسٹنگ کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔
کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ

