جمائما خان اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کے ہمراہ لارڈز پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جمائما خان انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر اسٹیڈیم پہنچیں۔
جمائما خان نے اپنے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ ان کی لارڈز میں موجودگی نے شائقین کی توجہ حاصل کی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر کو بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا گیا۔
واضح رہے کہ لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کا اسکائی اسپورٹس کو دیا گیا انٹرویو بھی خبروں کی زینت بنا رہا ہے۔ دونوں بھائیوں نے اپنے والد عمران خان اور پاکستان میں موجودہ صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
جمائما خان کی اپنے بیٹوں کے ساتھ لارڈز آمد نے بھی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی بڑھا دی، جبکہ ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

