لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء کو نکالنے سے روکتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی، 30 سے زائد افغان طلباء کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل پی ایم سی نے موقف اپنایا کہ افغان طلباء کے پاس درست ویزہ موجود نہیں ہے،عدالت نے استفسار کیا داخلہ دیتے ہوئے ایجوکیشن ویزہ کیسے دیا تھا؟چار چار سال انکی زندگی کے ضائع کردیے اب واپس بھیج رہے ہیں، پی ایم ڈی سی کو شاہی حکم آیا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ طلباء کو نکالنے سے پہلے ایک بار تو ان طلباء کو سن لیتے، جب ان پر پیار آیا ہوا تھا تب پوری دنیا میں ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے، کل تک فیورٹ چائلڈ تھے آج پالیسی تبدیل ہوگئی، آپ انکو بھی بھیج دیں مگر میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد، وکیل پی ایم ڈی سی نے کہا کہ پوری دنیا کا اصول ہے کہ ویلڈ ویزہ نہ ہو تو آپ رہ نہیں سکتے، امریکہ میں بھی درست ویزہ کے بغیر نہیں رہ سکتے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ امریکہ کی عدالتیں آزاد ہیں اور پاکستان میں بھی عدالتیں آزاد ہیں، آپ ان طلباء کو سزائے موت ہی دے دیں، وکیل پی ایم ڈی سی نے کہا سر یہ ریاستی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، عدالت نے کہاکوئی ریاستی سکیورٹی کا معاملہ نہیں ہے،کوئی میڈیکل کالج کسی طالب علم کو نہ نکالے گا نہ ہی انکا پیپر کینسل کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- نصف صدی کی بدترین ٹیم کے ہاتھوں انگلینڈ بائولروں کی دھلائی دوسری اننگز میں 449رنز بنائے
- منگولیا کے صدر نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھاکر سب کو حیران کر دیا
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- علاقائی جنگ کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- مودی کی معاشی پالیسیاں بھارت کو لے ڈوبیں غیر ملکی سرمایہ کار متنفر
- سرگودھا کا تاریخی چرنالی سٹیشن عدم توجیحی کا شکار ٹرین کی سفری سہولیات ناپید مسافر پریشان
- وزیراعظم شہباز شریف کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت
- پرائیویٹ حج سکیم کی رجسٹریشن’ بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اورحج پورٹل کے ذریعے 20نومبر تک جاری رہیگا: ترجمان وزارت مذہبی امور
- حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار
- الیکشن ٹربیونل نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید امام مالک کی رکنیت معطل کردی
- وزیر داخلہ کا کرم میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت، عزم ‘ اصول پاکستان کی بنیاد : عبدالعلیم خان
- ڈپٹی ڈائریکٹروزارت اطلاعات شاہد حبیب پر قاتلانہ حملہ’ مقدمہ درج نہ ہوسکا
- وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس’ عدالت کی فلک جاوید و دیگر کو فریق بنانے کی ہدایت
- لاہور ہائیکورٹ کا 39 سال پرانے اراضی کیس پر فیصلہ، تکمیل کا دعویٰ مسترد
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
- سپارکوکی ربیع الثانی کا چاند آج نظر آ نے کی پیشگوئی ،یکم ربیع الثانی کل متوقع
- لاہور ہائیکورٹ: ججز کی تعطیلات سے متعلق نئی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز جاری
- والڈ سٹی لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز سیفٹی پلان پر کام شروع ہونے کا انکشاف
- ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونیکا امریکی اعتراف
