اسلام آباد(آئی این پی )پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے 20نومبر تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق عازمین حج کی آسانی کے لئے تین اقساط میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ادائیگی صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے ممکن ہوگی۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کسی شخص یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے ورنہ نقصان کی ذمہ دار وزارت نہیں ہو گی۔
