اسلام آباد ( این این آئی) گیس سیکٹر کا گردشی
قرض 3ہزار 600ارب روپے تک پہنچ گیا،جس میں 2ہزار 100ارب روپے سود اور ایک ہزار 500ارب روپے اصل قرض شامل ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان سے ادارے کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ گیس سیکٹرکا 3ہزار 600ارب روپے کاگردشی قرض 3سال میں ختم کرنے کا پلان تیار کر لیاگیا ہے،پہلے سال گردشی قرض میں 528 ارب،دوسرے سال 473 ارب جبکہ تیسرے سال 433 ارب روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پلان کے تحت گیس کمپنیوں کے 840ارب روپے کے ڈیویڈنڈ سے گردشی قرض کم کیا جائے گا،پیٹرولیم لیوی سے 270 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔قطر سے ایل این جی کے اضافی کارگوزموخر کرنے سے 310ارب روپے،پاور سیکٹر کے ٹیک اینڈ پے سے 15ارب جبکہ ایل این جی کی مکمل لاگت وصولی سے 60 ارب روپے گردشی قرض کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر عائد مارک اپ کا معاملہ بھی سیٹل کیا جائے گا، ایل این جی کی مکمل لاگت وصول کرنے سے گیس کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
- مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
- انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
- حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
- ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
- مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
- ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
- مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
- گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
- کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
- علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
- آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
- ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
- جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
- گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
- حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
- افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
