لاہور(کر ائم رپو رٹر)نشتر کالونی میں60سالہ
شخص نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں 60سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت 60 سالہ عنایت مسیح ولد منگل مسیح کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔
