کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت و ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان
انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کرے گی، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں انتظامی ری سٹرکچرنگ کی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں کراچی کے کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کا کنٹرول پاکستان کے عام شہریوں کے ہاتھ میں آنا چاہیے، صوبوں نے 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور وسائل کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ نظامِ حکومت کے باعث عام پاکستانیوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے، 79 سال سے یہ نظام ملک میں غدار پیدا کر رہا ہے اور اپنے ہی لوگوں کو اپنی فوج سے لڑوا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے، کھلے گٹروں میں گرنے اور ڈمپرز کی زد میں آ کر بچے اور شہری جان سے جا رہے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں غلط سرنج کے استعمال سے ایڈز پھیل رہا ہے۔مصطفی کمال کے مطابق سڑکوں پر موبائل چھیننے کے دوران نوجوان قتل ہو رہے ہیں، کراچی کے نوجوانوں کیلئے کوئی سرکاری روزگار نہیں اور کوٹے پر بھی کوٹہ نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا ہے کہ جب شہر کے کوٹے کی بات آتی ہے تو جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں فروخت کر دی جاتی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
- ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
- اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
- راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
- مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
- افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
- موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
- DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
- 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
- اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
- 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
- شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
- کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
- حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
- پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
- 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
- صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
