جبر (نمائندہ خبریں) تحصیل گوجرخان کے علاقے جبر اور گردونواح میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس انسپکٹرز ریٹس کی چیکنگ اور عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،علاقے میں کوئی بھی ذمہ دار اہلکار یا ٹیم کارروائی کے لیے آنے کو تیار نہیں،سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے اور دکاندار من مانے داموں سبزی، پھل اور راشن فروخت کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور سستی کے باعث منافع خور بے لگام ہو چکے ہیں اور عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ،عوام نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غفلت برتنے والے پرائس انسپکٹرز کا محاسبہ کیا جائے، جبر میں پرائس کنٹرول ٹیموں کا رخ یقینی بنایا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے
