Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محمد باقر ذوالقدر
    • کے پی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے:راجہ پرویز اشرف
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بحران
    • بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام فریڈم ڈے منایاگیا
    • 12 ملکوں نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اچھا قدم اٹھایا ،اختر اقبال ڈار
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • نئی بلی کی نسل دریافت 100 سال سے زئد عرصے بعد پہلی بار Leo pardus tilcayo
    • حرمین شریفین پر کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا:علماء ومشائخ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
    • کم عمرلڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر تھیٹر سیل
    • اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فوڈ اتھارٹی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ
    • بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے:شیری رحمن
    • میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
    • مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے:’ سردار محمد یوسف
    • حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری
    • جناح ہائوس کے قریب سرکاری گاڑیاں جلانے کا کیس’ محی الدین دیوان کے ریمانڈ میں توسیع
    • جی سی یو طالب علم کی 21 دن میں لاہور سے سکردو دوڑ مکمل
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین’ اہلخانہ کی ملاقات
    • ایف بی آر سسٹم کی اپ گریڈیشن پر سرمایہ کاری کرے: ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
    • ڈی آئی جی آپریشنز کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد’ شہریوں کی شرکت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کوہاٹ: نماز جمعہ کے دوران مسجد کے باہر خودکش حملہ’ 21 افراد شہید

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوہاٹ ، راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس  اہلکاروں سمیت 21افراد شہید جبکہ 103 زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ 7 دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں آخری اطلاعات آنے تک 6 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے گئے ۔ ادھر بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسین کے مطابق دھماکے میں 16پولیس اہلکاروں اور 5عام شہریوں سمیت 21افراد شہید جبکہ 78زخمی ہوئے۔اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، گاڑی ٹکرانے کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی، فائرنگ کے دوران سپیشل برانچ کی عمارت پر ایک اورخودکش دھماکاہوا۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق 7مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور اب تک 6دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خود کش بمبار اور اسنائپر شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال طاہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور پولیس لائنز کے قریب مزید نفری پہنچ گئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، شدید زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کوہاٹ میں دہشتگردوں کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے، صوبے کے عوام مسلسل دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام کے درمیان تفریق، تعصب اور نفرت پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ، قائم اور دائم رہے گا۔ ادھر بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت کریک ڈائون جاری ہے،مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں خفیہ اطلاعات پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جس میں مزید 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
    خودکش حملہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      جی سی یو طالب علم کی 21 دن میں لاہور سے سکردو دوڑ مکمل

      ڈی آئی جی آپریشنز کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد’ شہریوں کی شرکت

      سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.