لاہور( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026”کا افتتاح کردیا۔لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازکردیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور صنعتکاروں کی قومی معاشی ترقی کے لئے خدمات کوسراہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی ”آٹو موٹیو” صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے موثر ثابت ہوگا۔آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا۔ الیکٹر ک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں اورانتظامی افسران نے گرین ٹیکسی، وزیراعلیٰ بائیک سکیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ای وی انڈسٹری نمائندگان نے گرین ٹیکسی اور بائیک سکیم کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار اقدام قرار دیا۔ٹریکٹر ساز انڈسٹری کے نمائندگان اور مالکان نے وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے اجرا کو سراہا۔ نمائندگان ٹریکٹر ساز کمپنی کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے ٹریکٹر سازی کی صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گرین ٹریکٹر سکیم سے لوکل ٹریکٹر سازی کو فروغ ملا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹر ک گاڑیوں کا معائنہ کیا اورالیکٹرک ایمبولینس میں اظہار دلچسپی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین گاڑیوں،بائیکس،جنریٹر کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوزوکی کمپنی کے بائیوگیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونڈا، سوزوکی او ردیگر سٹال پر غیر ملکی ماہرین سے بات چیت کی،معلومات لیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”میڈ ان پاکستان”مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ PAAPAM کے چیئرمین عثمان اسلم ملک، چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی او ردیگر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایکسپو سنٹر کے چارہالوں میں جاری پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ آٹو شو میں 150 نمائش کنندگان، 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شریک ہوئے ۔ سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہنڈائی اور ہونڈا سمیت نمایاں آٹو برینڈزنے سٹال لگائے ۔ آٹو شو میں کاریں، موٹر سائیکلیں،الیکٹرک اور سیمی الیکٹرک اور مقامی آٹو پارٹس نمائش کیلئے پیش کئے گئے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیاہے ۔ قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوہاٹ میں پولیس لائنز میں خود کش حملے کی پرزور مذمت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں او رشہریوں کوخراج عقیدت پیش کیااورغمزدہ خاندانوں کے لئے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشترہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مشین کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پیٹ، سی ٹی سائیکلوٹرون سنٹرکا دورہ کیا۔ سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا معائنہ کیااورریڈیو فارماسیوٹیکل پروڈکشن لیب، فارمیسی ہاٹ لیب کادورہ کیا۔
مریم نواز
